ماہ جولائی ایک سو بیالیس سالہ گرمی کے ریکارڈ توڑ گیا

ماہ جولائی ایک سو بیالیس سالہ گرمی کے ریکارڈ توڑ گیا
سورس: file photo

واشنگٹن : سال 2021 کے جولائی نے  گرمی کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑڈالے ۔

 امریکی محکمہ موسمیات اور ماہرین عالمی درجہ حرارت نے جولائی کو   روئے زمین پر  سب سے گرم ترین مہینہ قراردے دیا ۔

امریکی محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق اس سال جولائی میں پڑھنے والی گرمی نے پچھلے 142 سال میں ماہ جولائی میں پڑھنے والی گرمی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔


 ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ جولائی سب سے زیادہ گرم ترین جولائی تھا ، اس کی وجہ عالمی ماحولیاتی تبدیلی ہے ۔ 

جبکہ دوسری طرف یورپین عالمی درجہ حرات مانیٹرنگ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ  جولائی2021  میں یورپ کے گرم ترین مہینوں میں دوسرے جبکہ عالمی سطح پر تیسرا گرم ترین  تھا ۔ اس سے قبل سال 2010 کا جولائی میں درجہ حرارت ناقابل برداشت سمجھا جاتا تھا لیکن اس کے مقابلے میں اس جولائی میں زیادہ گرمی اور درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا  ۔