روٹرڈیم: پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، خوشدل شاہ، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
نیدرلینڈز کی قیادت سکاٹ ایڈورڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں وکرم جیت سنگھ، میکس اوڈاؤڈ، ٹام کوپر، باسدی لیڈے، تیجا نیدانورو، لوگان وین بیک، ٹم پرنگل، آریان دت، ویزلی باریسی اور ویوین کنگما شامل ہیں۔