پی ایس ایل 9 فائنل،ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 9 فائنل،ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی :پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کوشش کریں گے بہترین کرکٹ کھیلیں، اسلام آباد تگڑی ٹیم ہے، اپنے پلان کے مطابق کھیلیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہمارا پلان بولنگ کرنے کا ہی تھا، ہمارے اوپر کوئی دباؤ نہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا یہ چوتھا فائنل ہے، وہ 2021کی فاتح ہے جب کہ آخری دو فائنلز میں اسے لاہور قلندرز نے شکست ہوئی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے 2 فائنلز کھیلے ہیں اور دونوں مرتبہ اس نے ٹائٹل اپنے نام کیاہے۔

مصنف کے بارے میں