پی ایس ایل کوالیفائر: پشاور زلمی کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 پی ایس ایل کوالیفائر: پشاور زلمی کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی:پی ایس ایل سیزن 9 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں پی ایس ایل 9کی 2 ٹاپ ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی  کوالیفائر میں مدمقابل ہیں۔جہاں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، نوین الحق اور ایمل خان کی جگہ پال والٹر اور سلمان ارشاد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج جیتنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سےمقابلہ کرے گی۔ایلیمنٹرون کل اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔یہ میچ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوجائے گا۔

مصنف کے بارے میں