Get Alerts

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اہم میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نچلی پوزیشن پر موجود ہے اور ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ جیت کی صورت میں وہ اپنی پوزیشن بہتر بنا سکتی ہے۔

پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز میں 11 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جبکہ کراچی کنگز بھی 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، اور پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے

ٹیگز: