پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، روومین پاول، ٹام کوہلر کیڈمور، محمد حارث، حسیب اللہ خان، عثمان قادر، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمن اور ارشد اقبال شامل ہیں۔ 
ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، کیرون پولارڈ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹریل اور احسان اللہ شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں