اداکارہ منسا ملک کا علیزے شاہ پر سیٹ پر تشدد کا الزام، ایف آئی آر درج

اداکارہ منسا ملک کا علیزے شاہ پر سیٹ پر تشدد کا الزام، ایف آئی آر درج
سورس: file


اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ و ماڈل منسا ملک نے معروف اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرادی۔

 منسا ملک نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ ایک آنے والے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔

منسا ملک نے کہا کیمرہ آن تھا اور میں ڈرامے کا سین کر رہی تھی۔   علیزے شاہ بھی وہاں  سیٹ پر موجود تھیں انہوں نے کہا کہ  وہ واضح طور پر منشیات کی عادی ہیں اور اس وقت بھی وہ نشے میں تھیں، وہ میرے قریب آئیں اور چرس کا سگریٹ مجھ پر پھینک دیا میں ان سے بچنے کے لیے پیچھے ہٹ گئی اور ردعمل میں، میں نے علیزے کو تھپڑ مار دیا۔ اس کے بعد  علیزے نے مجھ پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔انہوں نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چیختے ہوئے اپنے ہی کپڑے پھاڑ دیے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ علیزے شاہ پر متعدد مواقع پر منشیات کے استعمال کا الزام لگایا گیا ہے، اور ان کی سگریٹ نوشی اور چرس کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں۔

منسا نے مزید کہا کہ علیزے شاہ نے اپنی سینڈل مجھ پر پھینکنے کی کوشش کی، لیکن میں راستے سے ہٹ گئی۔ جب انہوں نے بدتمیزی کی تو وہ نشے میں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ افراتفری کے دوران مناظر کی شوٹنگ کرنے والے کیمرے نے ہماری ویڈیو بھی ریکارڈ ہو گئی لیکن علیزے نشاہ نے اصرار کیا کہ ویڈیو کو باہر نہیں نکالنا چاہئے کیونکہ یہ ان کی بدنامی کا  ذریعہ بنے گی۔

منسا نے بتایا کہ یہ واقعہ 15 اگست کی شام 7 بجے  اسلام آباد  میں سیٹ پر پیش آیا۔  جس کے بعد منسا ملک نے ایف آئی آر درج کرائی اور حکام سے درخواست کی کہ وہ انہیں سیکیورٹی فراہم کریں۔

منسا ملک کے مطابق علیزے شاہ نےشوٹنگ کے آغاز سے ہی ان کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ رویہ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ علیزے نے انہیں مختلف طریقوں سے مسلسل تنگ کیا اور یہ "پیشہ ورانہ حسد" کا معاملہ ہےجسے علیزے اس طرح سے نکال رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں