راحت فتح کے گانے  ’میرے ہو جاؤ‘ میں  کنزی اور کرن واہی کی  جوڑی شائقین کو بھاگئی

راحت فتح کے گانے  ’میرے ہو جاؤ‘ میں  کنزی اور کرن واہی کی  جوڑی شائقین کو بھاگئی

کراچی: پاکستان کے مشہور گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا گانا ’میرے ہو جاؤ‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ راحت فتح علی خان کی میوزک ویڈیو میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور بھارتی اداکار کرن واہی نے ایک ساتھ پرفارم کیا ہے۔راحت کے گانے کے بول کے ساتھ ساتھ  اس کی عکاسی  اور دونوں فنکاروں کی کیمسٹری کو بھی سراہاجارہا ہے۔ 


کنزیٰ ہاشمی اور کرن واہی کی جوڑی کے پاکستان سمیت سرحد پار بھی خوب چرچے ہورہے ہیں اور گانے میں پڑوسی ملک کے اداکار کے ساتھ ساتھ کنزیٰ ہاشمی کو بھی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔گانے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 6 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہو چکے ہیں جبکہ کمنٹس سیکشن میں مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک عرصے سے راحت فتح علی خان کے گانے کا انتظار تھا۔ ایک صارف نے کہا راحت صاحب کی آواز کانوں میں رس گھولتی ہے ان کا گانا اور اس کے بول بہترین ہیں جبکہ عکسبندی بھی متاثر کر رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں