Get Alerts

مون سون کا نیا سپیل کراچی کی جانب، شہری تیار رہیں

مون سون کا نیا سپیل کراچی کی جانب، شہری تیار رہیں

کراچی:کراچی میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 18 اگست کی رات سے شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدا میں ہلکی بارش ہوگی تاہم 20 اور 21 اگست کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کے امکانات ہیں۔


ترجمان انجم نذیر نے بتایا کہ بھارتی راجستھان پر موجود سائیکلونک سرکولیشن اس سسٹم کو کراچی کی طرف کھینچ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات اور ویدر ڈاٹ پی کے مطابق شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: