Get Alerts

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں، بستیاں ویران، رابطہ سڑکیں منقطع

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں، بستیاں ویران، رابطہ سڑکیں منقطع

اسلام آباد / بونیر / دیر / شگر / ہری پور: ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی کی نئی داستان رقم کر دی۔ کئی آبادیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں، عمارتیں، بازار اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ قیمتی گاڑیاں پانی میں بہہ کر ناکارہ ہو گئیں۔

ضلع بونیر میں سیلابی ریلے نے ایک پورے گاؤں کو ملیا میٹ کر دیا، جبکہ لوئر دیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں بہہ جانے سے دیہی علاقوں کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ مقامی آبادی کو آمدورفت اور بنیادی ضروریات زندگی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان کے ضلع شگر کو دیگر علاقوں سے ملانے والی واحد مرکزی شاہراہ شدید بارشوں کے باعث بند ہو چکی ہے، جس سے درجنوں دیہات محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ادھر ہری پور میں تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھلنے کے بعد نچلے علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ پانچ ٹی پاور ہاؤس میں پانی داخل ہو گیا جس سے بھاری مشینری اور کنٹینرز ڈوب گئے ہیں۔

انتظامیہ اور ریسکیو ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، تاہم کئی علاقوں تک رسائی نہ ہونے کے باعث بحالی کے کام میں شدید رکاوٹیں درپیش ہیں۔

ٹیگز: