Get Alerts

ملک میں سونے کی قیمت میں900 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں900 روپے کی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث شہریوں کو قیمتی دھات سستے داموں حاصل ہونے لگی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے میں دستیاب ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر کم ہو کر 3,335 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ٹیگز: