جکارتہ :انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس کے قریب 7.7 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی، جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے کے باعث عمارتیں منہدم اور لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں۔
حکام کے مطابق تقریباً 2 ہزار افراد نے محفوظ مقامات پر پناہ لی، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جسے بعد میں واپس لے لیا گیا، جبکہ متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق تقریباً 5 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔