Get Alerts

آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ آج متوقع

آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ آج متوقع

مری :آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس مری میں جاری ہے، جس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر مرکزی و آزاد کشمیر کی قیادت شریک ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر مضبوط امیدوار ہیں، جبکہ چوہدری طارق فاروق اور کرنل ریٹائرڈ وقار نور کے نام بھی زیر غور ہیں۔ پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ نواز شریف کی منظوری سے متوقع ہے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ خواتین کی نشستوں کے لیے مختلف امیدواروں جبکہ اوورسیز نشست کے لیے بھی نام زیر غور ہیں۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، جس کے بعد پارٹی کی جانب سے حکومت سازی کا عمل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: