بھارت میں سنی لیون کا شو روکنے کیلئے مظاہر ے

بھارت میں سنی لیون کا شو روکنے کیلئے مظاہر ے

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے اپنے فحش ماضی کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کے باوجود جدوجہد کر کے انڈسٹری میں اہم جگہ حاصل کی، لیکن ایک مرتبہ پھر بھارت میں ان کے خلاف چند لوگو ں نے آواز بلند کر دی۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کرناٹکا رکشنہ ویدیکے یووا سینے نامی بھارتی تنظیم کے کارکنان نے سنی لیون کی پرفارمنس کے خلاف ایک ایونٹ کے دوران مظاہرہ کیا، جس دوران انہوں نے سنی لیونی کی تصاویر بھی جلائیں۔مظاہرین نے ایونٹ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ کرناٹکا کی ثقافت کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر سنی لیونی اس ایونٹ میں پرفارم کریں گی، تو وہ سب مل کر خودکشی کرلیں گے۔ البتہ یووا سینے تنظیم کے صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر سنی لیون اسٹیج پر ساڑھی پہن کر پرفارم کریں گی تو پھر وہ انہیں پرفارم کرنے کی اجازت دیں گے۔پولیس حکومت کے فیصلے کے بعد کوئی ایکشن لے گی، جبکہ رپوٹس کے مطابق بنگلور کے وزیر داخلہ کا خیال ہے کہ سنی لیونی کو اس ایونٹ میں پرفارم کرنے کی اجازت نہ دینا بہتر ہوگا۔