ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم انتقال کرگئیں

ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم انتقال کرگئیں

لاہور:فلم 'ہیر رانجھا' کی ہیر ،ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم انتقال کرگئیں۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں برین ہیمبرج کے باعث ہسپتال میں داخل ہونے والی ماضی کی شہرہ آفاق اداکارہ فردوس بیگم جہان فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔


فردوس بیگم ماضی میں پاکستان کے متعددفلموں میں جلوہ افروز ہوچکی ہیں۔ فردوس بیگم 4 اگست 1947 میں لاہور میں پیدا ہوئیں ان کی عمر 71 برس تھی۔ 


فردوس بیگم اپنی خوبصورت آنکھوں اور دراز قد کی بدولت مشہور تھیں۔ ان کی سپرہٹ مووی  ہیر رانجھا میں ان کا کردار آج بھی فلم بینوں کا یاد ہے۔ 


فردوس بیگم پنجابی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھتی جاتی تھیں۔ان پر ملکہ ترنم نورجہاں کے گائے ہوئے متعدد گیت سپرہٹ ہوئے۔

فردوس بیگم نے ملنگی،ہیر رانجھا،انسانیت ،گڈی جیسی فلموں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔