ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار کیسے ہوئے اور دورہ جاری رہے گا یا نہیں؟ اہم خبر آ گئی

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار کیسے ہوئے اور دورہ جاری رہے گا یا نہیں؟ اہم خبر آ گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ سکواڈ میں شامل 3 کھلاڑیوں سمیت مزید 5 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے باعث یہ دورہ خطرے میں پڑ گیا ہے اور اس سلسلے میں اگلے چند گھنٹے اہم قرار دئیے جا رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان اہم میٹنگ آج شیڈول ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ کا کہنا ہے کہ 3 کھلاڑی اور2 سپورٹ ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مہمان ٹیم کے سکواڈ میں سے مجموعی طور پر 6 افراد اب تک کورونا کی وجہ سے ٹور سے باہر چکے ہیں اور اب کراچی کے ہوٹل میں کھلاڑیوں کے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ 
کورونا سے متاثرہ 3 نئے کرکٹرز میں وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ، سپن باؤلر عقیل حسین اور آل راؤنڈر جسٹس گریوز شامل ہیں جو پاکستان کے خلاف باقی میچز کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ ان کے علاوہ اسسٹنٹ کوچ روڈ ایسٹ ویک اور ٹیم کے فزیشن ڈاکٹر اکشے من سنگ بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس وقت 14 کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں اور اگر مزید کھلاڑی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تو اس صورت میں ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا جائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی اومی کرون کا شکار نہیں ہوئے اور بتایا جا رہا ہے کہ صرف 36 گھنٹے کی کمرشل فلائٹ میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آئے ہیں اور خدشہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی مختلف ائیرپورٹس پر کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ 
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا آخری ٹی 20 میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز بھی کھیلی جانی ہے۔