Get Alerts

سڈنی تھنڈر کی ٹیم نے آسٹریلیا کی بگ بیش میں انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

سڈنی تھنڈر کی ٹیم نے آسٹریلیا کی بگ بیش میں انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

سڈنی: آسٹریلیا کی بگ بیش میں انوکھا ریکارڈ ، سڈنی تھنڈر کی ٹیم صرف پندرہ رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

ایلکس ہیلز اور روسو جیسے بیٹسمینوں کی موجودگی میں سڈنی تھنڈر نے ٹی 20 کرکٹ کا کم ترین اسکور کرکے منفی اعزاز اپنے نام کیا ۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف 140 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے سڈنی کے بیٹرز مہمان اداکار کی طرح آئے اور چلتے بنے ۔ ایڈیلیڈ کے تھورٹن نے چھ اور ویس ایگر نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔

خیال رہے کہ سڈنی تھنڈرز کی ٹیم پاور پلے کے اندر ہی 5.5 اوورز یا 35 گیندوں میں آل آؤٹ ہوگئی ۔ اس سے قبل ٹی 20 کی تاریخ میں آج تک پاور پلے کے اندر کوئی ٹیم آل آؤٹ نہیں ہوئی تھی ۔

ٹیگز: