پیپلز پارٹی کو بائے بائے، سردار لطیف کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل ، جلد اعلان کریں گے

پیپلز پارٹی کو بائے بائے، سردار لطیف کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل ، جلد اعلان کریں گے

اسلام آباد: سینئر قانون دان اور پیپلز پارٹی کے سابق سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق سردار لطیف کھوسہ ایک یا دو روز میں اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان  کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

سردار لطیف کھوسہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ تھے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے بعد پارٹی نے 22 ستمبر کو ان کی سی ای سی رکنیت معطل کر دی تھی۔

سردار لطیف کھوسہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنے والے ہیں جس کا باضابطہ اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ فیملی اور دوستوں سے مشاورت کرنے کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اب یہ فیصلہ کرنا باقی ہے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر میں الیکشن لڑوں گا یا میرا بیٹا۔

مصنف کے بارے میں