پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے رات گئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
دورے کے دوران شہریوں نے ہسپتال کی مجموعی حالت، صفائی کے ناقص انتظامات اور طبی عملے کی سست روی سے متعلق متعدد شکایات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھیں۔ مریضوں کے لواحقین نے بروقت علاج نہ ملنے اور سہولیات کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری بہتری اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ہسپتال انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔