پشاور:16 دسمبر ملکی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب گیارہ سال قبل پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں 144 معصوم طلبہ شہید ہو گئے تھے۔ ننھے شہیدوں کی قربانیاں آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی یادیں صبر اور قربانی کی علامت کے طور پر محفوظ ہیں۔
اس موقع پر صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک بھر کے عوام سے ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں دعائیہ اجلاس اور یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تاکہ شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھا جا سکے اور دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو مضبوط کیا جا سکے۔