Get Alerts

میکسیکو میں نجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ، 7 ہلاک

میکسیکو میں نجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ، 7 ہلاک

میکسیکو: میکسیکو میں ایک نجی چھوٹے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران صنعتی علاقے سان ماتیو آٹینکو میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق حادثہ ٹولوکا ائیرپورٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر اور میکسیکو سٹی سے 50 کلومیٹر مغرب میں پیش آیا۔ طیارہ بحرالکاہل کے ساحلی شہر آکاپولکو سے روانہ ہوا تھا اور لینڈنگ کے دوران فٹ بال گراؤنڈ کے قریب ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا، جس کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی۔

نجی طیارے میں 8 مسافر اور عملے کے 2 افراد سوار تھے۔ حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے، اور حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹیگز: