Get Alerts

وفاقی حکومت کا ملازمین کے لیے بڑا ریلیف، تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا اعلان

وفاقی حکومت کا ملازمین کے لیے بڑا ریلیف، تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے اہم اور خوش آئند اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے دسمبر کی تنخواہ اور پنشن مقررہ وقت سے قبل ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارتِ خزانہ کے مطابق مسیحی ملازمین اور پنشنرز کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن 22 دسمبر کو ادا کی جائے گی، تاکہ وہ بروقت اپنے مذہبی تہوار کی تیاری کر سکیں۔ اس حوالے سے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ 25 دسمبر کو کرسمس کے پیش نظر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو ادائیگیاں مقررہ تاریخ سے پہلے یقینی بنائی جائیں۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد مسیحی برادری کو سہولت فراہم کرنا اور بین المذاہب ہم آہنگی و اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حکومتی عزم کو اجاگر کرنا ہے۔

وفاقی حکومت کے اس اقدام کو مسیحی برادری کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کا کہنا ہے کہ ایڈوانس ادائیگی سے کرسمس کے انتظامات میں آسانی ہوگی اور مالی دباؤ میں کمی آئے گی

ٹیگز: