Get Alerts

پاکستان کو سرحد پار دہشت گرد عناصر سے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ کا بیان

پاکستان کو سرحد پار دہشت گرد عناصر سے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ کا بیان

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرحد پار سے فعال دہشت گرد عناصر کے مسلسل خطرات لاحق ہیں، جبکہ بعض دہشت گرد گروہوں کو ہمارے حریف ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اور اب تک 90 ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، جو قوم کی امن و سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ پورے خطے اور بین الاقوامی سطح پر انسانی جانوں کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ سانحہ آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی قربانی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کی روشن علامت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف مسلسل مؤثر کارروائیاں کر رہے ہیں، اور ملک دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے اور تعاون کو فروغ دے۔

ٹیگز: