Get Alerts

سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ

سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ

اسلام آباد: گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق، 11 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1389 روپے ریکارڈ کی گئی جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.70 فیصد زیادہ ہے۔ اس سے قبل، ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1379 روپے تھی۔

اسی طرح، 11 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1445 روپے رہی جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.29 فیصد زیادہ ہے۔ پچھلے ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1441 روپے تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق، 11 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1367 روپے، راولپنڈی میں 1361 روپے، گوجرانوالہ میں 1420 روپے، سیالکوٹ میں 1400 روپے، لاہور میں 1488 روپے، فیصل آباد میں 1380 روپے، سرگودھا میں 1397 روپے، ملتان میں 1397 روپے، بہاولپور میں 1400 روپے، پشاور میں 1370 روپے اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب، جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1378 روپے، حیدرآباد میں 1428 روپے، سکھر میں 1525 روپے، لاڑکانہ میں 1407 روپے، کوئٹہ میں 1490 روپے اور خضدار میں 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ٹیگز: