دبئی: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دے کر انڈر19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
گروپ کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 241 رنز بنائے۔ احمد حسین نے 65 رنز اور سمیر منہاس نے 44 رنز کی اہم اننگز کھیلیں جبکہ حمزہ ظہور نے 42 رنز جوڑے۔ یو اے ای کے بولر یوگ شرما نے 3 اور نسیم خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 38 ویں اوور میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ایان مصباح نے 77 رنز جبکہ پرتھوی مدھو نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔