وہ پاکستانی اداکارائیں جو شاید ہمیشہ ہی سنگل رہیں گی

وہ پاکستانی اداکارائیں جو شاید ہمیشہ ہی سنگل رہیں گی

لاہور:لالی ووڈ انڈسٹری  یوں تو بہت زیادہ خبروں کی زینت نہیں بنتی لیکن لالی ووڈ میں کام کرنے والے اکثر لوگ خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔کبھی کسی اداکار کی منگنی کی خبر تو کبھی کسی کی شادی کی کسی کی نئی فلم آرہی ہے تو کوئی پردہ سکرین سے ہٹ گیا لیکن کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جن کی شاید منگنی کی یا آئندہ سال شادی کی خبریں تو ہم نے بہت سنی ہوں لیکن کبھی ان کی شادی ہو نہ پائی اور نہ ہی ہم ایسا سن سکے۔پاکستان کی ان خواتین کو آپ آج بھی کنوارہ دیکھتے ہیں۔
زارا شیخ


پاکستانی اداکارہ اور ماڈل زارا شیخ نے فلم تیرے پیار میں سے شہرت پائی اور پھر کئی پاکستانی اردو فلمیں کیں جو لالی ووڈ میں اچھی فلمیں تصور کی جاتی ہیں۔زارا شیخ پاکستان کی خوبصورت ادکاراﺅں میں شمار ہوتیں ہیں لیکن پچھلے کئی سالوں سے ہم نے ان کو نہ تو اسکرین پر دیکھا نہ ان کی منگنی کی خبروں کے بعد شادی کی کوئی خبر سنی۔جناب وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے مشہور ماڈل اور ادکار میکال ذوالفقار اور زارا کے عشق کے چرچے تو بہت تھے لیکن بریک اپ کے بعد زارا نے اب تک شادی نہیں کی اور سنگل ہیں۔
لیلا


فلمسٹار لیلا نے لو اِن ہالینڈ سے شہرت پائی اور اس اداکارہ نے کافی دفعہ شادی اناﺅنس کی لیکن شادی کی صرف خبر ہی آتی ہے اور در حقیقت لیلا اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔لیلا اور احسن خان کے پیار کے چرچے تو کافی ہوئے تھے لیکن دونوں کے مطابق یہ صرف دوستی تھی۔
ریشم


ریشم کے نام سے کون واقف نہیں ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کی کئی فلمیں اس اداکارہ کے کریڈٹ پر ہیں اور اب تو چھوٹی اسکرین پر بھی نم بنا چکی ہیں لیکن نجی زندگی پر اگر نظر ڈالی جائے تو ریشم نے شاید اب تک اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا یا شاید سوچنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ موصوفہ اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔
نرما


فلمی دنیا میں نام بنانے کے بعد نرما نے شاید اپنے آپ کو نظر انداز کر دا اور شادی نہیں کی اب اس کی وجہ ناکام محبت تھی یا کچھ اور لیکن یہ محترمہ بھی اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔
میرا


میرا اپنی انوکھی شخصیت کی وجہ سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک منفرد حیثیت رکھتی ہیں اب چاہے وہ ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولنے کی وجہ سے ہو یا پھر شادی کے لیے لڑکا چننے جیسے رئیلٹی شو کی وجہ سے۔ان میدم کو خبروں میں رہنا آتا ہے ۔میرا کی شادی کے بارے مین کئی افواہیں سنی گئیں اور یہاں تک کہ کسی نے میرا سے نکاح تک کا دعوی بھی کیا لیکن وہ میرا ہی کیا جو ہاتھ آجائے اور میرا نے صاف انکار کر دیا کہ دعوی کرنے والا شخص میرا شوہر ہر گز نہیں ہے۔مختصر یہ کہ تمام اسکینڈلز کے باوجو د وہ اب تک غیر شادی شدہ ہی ہیں۔