سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کا استقبال  ، خیر مقدمی بینرز آویزاں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کا استقبال  ، خیر مقدمی بینرز آویزاں
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کے استقبال کیلئے وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں  خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2 روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔  

تفصیلات کے مطابق ،اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر معزز مہمان کیلئے بڑے بڑے خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں،  وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بڑے شہروں کی  اہم شاہراہوں پاک سعودی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ استقبال کیلئے تاریخی اقدامات  کئے گئے ہیں جس میں سعودی ولی عہد سے بھرپور محبت اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سعودی ولی عہد کے دورے سے پہلے سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو  دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، تعلقات اقتصادی روابط اور اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں۔سعودی عرب کے دوروں سےتعلقات کو وسعت ملی ہم چاہتے ہیں سعودی عرب سے تعلقات تجاراتی شراکت داری میں بدل جائیں۔