Get Alerts

آسٹریلوی وزیراعظم نے خاتون سے زیادتی کے معاملے پر معافی مانگ لی

آسٹریلوی وزیراعظم نے خاتون سے زیادتی کے معاملے پر معافی مانگ لی
سورس: File photo

سڈنی،آسٹریلوی وزیر اعظم نے خاتون کیساتھ زیادتی کے معاملے پر معافی مانگ لی
آسٹریلیا  کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے پارلیمنٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملے پرمعافی مانگ لی۔

سابق خاتون مشیر نے الزام لگایا تھا کہ 2019 میں وزیر دفاع کے آفس میں کام کرنے والے شخص نے اسے میٹنگ کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔جب انہوں نے اس کی شکایت کی تو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا الٹا خاموش رہنے کا کہا گیا تھا۔خاتون کے ٹی وی انٹرویو کے بعد واقعے سے نمٹنے میں غیر سنجیدگی پر شدید تنقید کی گئی۔

اب آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے پارلیمنٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر معافی مانگ لی اور  واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے کا اعلان کیاہے۔ان کا کہنا تھاکہ خواتین کے کام کرنے کی جگہ ان کیلئے  محفوظ ہونا چاہیے۔

ٹیگز: