ٹی 20 پلیئرز رینکنگ، پاکستانی اوپننگ جوڑی ٹاپ پوزیشن پر

ٹی 20 پلیئرز رینکنگ، پاکستانی اوپننگ جوڑی ٹاپ پوزیشن پر
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹی 20 ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ 
آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان دوسرے، ایڈن مارکرم تیسرے، لوکیش راہول چوتھے، ڈیوڈ ملان پانچویں، ڈیوون کونوے چھٹے، ایرون فنچ ساتویں، ریسی وینڈرڈوسن آٹھویں، مارٹن گپٹل نوویں اور ویرات کوہلی 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز کی فہرست میں تبریز شمسی پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے، وانیندو ہسارانگا تیسرے، عادل راشد چوتھے، ایڈم زامپا پانچویں، راشد خان چھٹے، مجیب الرحمن ساتویں، اینرچ نورجے آٹھویں، شاداب خان نوویں اور ٹم ساؤتھی 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ شکیب الحسن دوسرے، معین علی تیسرے، گلین میکس ویل چوتھے، وانیندو ہسارانگا پانچویں، لیام لیونگسٹن چھٹے، روحان مصطفی ساتویں، جے جے سمٹ آٹھویں، ایڈن مارکرم نوویں اور ذیشان مقصود 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں