کیچ دہشتگردی میں ملوث خطرناک دہشتگرد جہنم واصل،سکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن

Pakistan Security Forces, South Waziristan

پشاور:پاکستان سکیورٹی فورسز نے کیچ میں ملوث دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا ،سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں کامیاب کاروائی کر کے 6 دہشتگردوں جہنم واصل کر دیا ،ان کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارو د بر آمد کر لیا گیا ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں  کارروائی  کر کے کیچ دہشتگردی میں ملوث 6 مطلوب دہشتگرد  ہلاک کر دئیے ۔

 ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کیچ میں  دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،خفیہ آپریشن کے دوران دہتگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔