اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف دو دن کیلئے آج ترکیہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ساتھ جائیں گے۔
وزیراعظم ترکیہ میں زلزلے سے جانی ومالی نقصانات پر صدر رجب طیب اردوان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ ترکیہ کے صدر سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان ترکیہ کے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔