سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو فوری طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو فوری طلب کرلیا
سورس: File

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو فوری طلب کرلیا ۔ چیف الیکشن کمشنر کو سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ٹرانسفر کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ 

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود افسران کو کیوں تبدیل کیا گیا؟ بتائیں الیکشن کمیشن کہاں ہے؟الیکشن کمیشن اپنے کام کے علاوہ تمام کام کر رہا ہے۔غلام محمود ڈوگر کو ٹرانسفر کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی۔ 

پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو دوسری بار ٹرانسفر کیا گیا۔

  جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا کہ آدھے پنجاب کو ٹرانسفر کردیا ہے۔ پنجاب میں ایسا کوئی ضلع نہیں جہاں ٹرانسفر نہ ہوئی ہو ۔ کیس کی سماعت ایک گھنٹے بعد دوبارہ ہوگی۔