Get Alerts

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیشی کے لیے ایک اور موقع دے دیا 

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیشی کے لیے ایک اور موقع دے دیا 
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیش ہونے کے لیے ایک اور موقع دے دیا ہے۔ حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردی گئی ہے۔ 

جسٹس طارق سلیم نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی ۔ عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور  وکالت نامہ جمع کرادیا ۔جج نے استفسار کیا کہدرخواست گزار کے دستخط کہاں ہیں وکالت نامے پر۔ وکیل نے کہا کہ دستخط موجود ہیں۔  

وکیل عمران خان نے کہا کہ ابھی دو مختلف پہلوؤں پر غور ہورہا ہے ۔  دو گھنٹے میں چیزیں مزید واضح ہوجائیں گی  ۔ عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل کے لیے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے سماعت ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دی۔