اسلام آباد :نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کردی ۔نیپرا نے بجلی کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق دسمبر کا ایف سی اے نومبرکی نسبت 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا، اطلاق صرف ماہ فروری کےبلوں پر ہوگا ۔
بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق لائف لائن ، 300 یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز نہیں ہوگا ۔
واضح رہے کہ سی پی پی اے -جی نے نیپرا سے 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔اتھارٹی نے 31 جنوری 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔