انتخابی عذرداریاں نمٹانے کیلئے سندھ اور بلوچستان میں الیکشن ٹربیونلز قائم

انتخابی عذرداریاں نمٹانے کیلئے سندھ اور بلوچستان میں الیکشن ٹربیونلز قائم

اسلام آباد :انتخابی عذرداریاں نمٹانے کیلئے سندھ اور بلوچستان میں الیکشن ٹربیونلز قائم کردیے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے لیے چار ٹربیونلز جبکہ بلوچستان کے لیے تین ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ کراچی ڈویژن کے لیے جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل ٹربیونل عذرداریوں پر سماعت کرے گا۔

سکھر اور شہید بینظیر آباد ڈویژن سے متعلق عذرداریاں جسٹس محمد اقبال سنیں گے، میر پور خاص اور حیدر آباد ڈویژن پر انتخابی عذرداریاں جسٹس امجد علی نمٹائیں گے جبکہ جسٹس محمد سلیم لاڑکانہ ڈویژن سے متعلق انتخابی شکایات سنیں گے۔


بلوچستان میں الیکشن ٹربیونل ون عبداللہ بلوچ، الیکشن ٹربیونل ٹو جسٹس روزی خان جبکہ ٹربیونل تھری جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ہوگا۔

مصنف کے بارے میں