اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے الیکشن کمیشن کا عدلیہ سے رجوع کا فیصلہ 

اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے الیکشن کمیشن کا عدلیہ سے رجوع کا فیصلہ 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کےلیے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی مراسلے ارسال کردیے جن میں ہدایت دی گئی کہ ملک بھر کے پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت دی کہ چیف جسٹس ہائیکورٹس سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لئے تجاویز لی جائیں، ملک بھر میں عام انتخابات کےلیے اپیلٹ ٹربیونلز ہائیکورٹس کے ججز پر مشتمل ہونگے۔

مراسلے کے مطابق اپیلٹ ٹربیونلز میں ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر ہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

مصنف کے بارے میں