پنجاب جا کر کہتے ہیں شیر خون چوس رہا ہے، سندھ میں کون خون چوس رہا ہے:فہمیدہ مرزا 

پنجاب جا کر کہتے ہیں شیر خون چوس رہا ہے، سندھ میں کون خون چوس رہا ہے:فہمیدہ مرزا 

جامشورو:گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما فہمیدہ مرزا کاکہنا ہےکہ   پنجاب جا کر کہتے ہیں شیر خون چوس رہا ہے، سندھ میں کون خون چوس رہا ہے۔ فہمیدہ مرزا نے جامشورو میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب جا کر کہتے ہیں شیر خون چوس رہا ہے، سندھ میں کون خون چوس رہا ہے۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، جب تک سندھ کے حقوق نہ دلادیں چین سے نہیں بیٹھیں گے، سندھ کو کالونی بنا دیا گیا، ہر بار سندھ کا سودا کر دیا جاتا ہے، دھاندلی کس نے کروائی، آج بچے بچے کی انگلیاں آپ کی طرف ہیں۔
 

رہنما جی ڈی اے نے کہا کہ چاہتے ہیں سندھ کی سطح پر اتحاد کریں، اتحاد میں وہ تمام جماعتیں شامل ہوں جن کے ساتھ زیادتی ہوئی یے، سندھ کے لوگ بھی اب اپنے موقف پر کھڑے رہیں گے، نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اتر چکا ہے، اب ہم حقیقی جمہوریت کیلئے جدوجہد کریں گے۔

مصنف کے بارے میں