وفاقی حکومت لیں  یا  نہیں ؟ ن لیگ    میں  متضاد آراء سامنے آنے لگیں

وفاقی حکومت لیں  یا  نہیں ؟ ن لیگ    میں  متضاد آراء سامنے آنے لگیں

اسلام آباد :  قائد ن لیگ کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔  پارٹی رہنماؤں  نے نوازشریف کو وفاقی حکومت نہ لینے اور پنجاب پر فوکس کرنے کی تجویز دی ہے۔  
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہبازشریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، سعدرفیق شریک ہوئے، اس کے علاوہ اعظم نذیرتارڑ، ایازصادق، احسن اقبال، رانا تنویر، سلمان شہبازاورملک احمدخان بھی شریک تھے۔شرکا  نے نوازشریف کو تجویز دی کہ ہمیں وفاقی حکومت نہیں لینی چاہیے، پنجاب میں ن لیگ اور آزاد اراکین کے ساتھ مل کر آسانی سے حکومت بنا سکتی ہے۔شرکا نے تجویز دی کہ  صرف پنجاب پر فوکس کرناچاہیے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت بنانے کیلئے کسی اتحادی جماعت کی غیراصولی بات کونہیں ماننا چاہیے۔


ذرائع نے بتایاکہ کچھ شرکا کی رائے  تھی کہ وفاقی حکومت لینے کا صرف ایک مقصد ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، ریاست کوبچانےکی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مرکز میں ن لیگ، پی پی، ایم کیو ایم اور دیگر نے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نواز شریف نے ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار کیلئے نامزد کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں