دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اب ہر 4 سال بعد منعقد کی جائے گی، جس میں دنیا کی 8 بہترین ون ڈے کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آئی سی سی کے اس فیصلے سے کرکٹ کی دنیا میں نئی دلچسپی اور معیار کی توقع کی جا رہی ہے۔
آئی سی سی نے مزید تصدیق کی کہ ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 میں متعارف کرائی جائے گی، جو کہ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی۔ یہ قدم خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام ممبر ممالک سے مشاورت کی جائے گی اور کرکٹ میں نئی تبدیلیوں کے حوالے سے مزید اقدامات زیرغور ہیں۔
تاہم، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچوں کے لیے غیر ملکی سٹیڈیم کے استعمال کا فیصلہ فی الحال برقرار رہے گا، جس میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔