تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے پر بات چیت کے حوالے سے اپنے مطالبات کا اظہار کیا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران میں یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، اور یورینیم کی افزودگی کے آلات اور بنیادی ڈھانچے کا بھی خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو واضح طور پر بتایا تھا کہ ایران کے جوہری ڈھانچے کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل کی حد 300 کلو میٹر تک محدود کی جائے تاکہ اس کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ غزہ میں 500 کلو میٹر طویل سرنگوں کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکا، جو کہ اسرائیل کے لیے ایک سنگین سکیورٹی خطرہ ہے۔