Get Alerts

ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور کل جنیوا میں شروع ہوگا

ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور کل جنیوا میں شروع ہوگا

جنیوا : عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور کل جنیوا میں شروع ہو گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے سفارتی اور تکنیکی وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں تاکہ مذاکرات میں شرکت کریں۔ ان مذاکرات کا دوسرا دور منگل سے شروع ہو گا، جس کے دوران وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ اور عمان کے وزرائے خارجہ، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور سوئٹزرلینڈ میں موجود دیگر بین الاقوامی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ مذاکرات ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ہیں، اور ان کا پہلا دور عمان میں ہوا تھا، جہاں دونوں ممالک نے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
 

ٹیگز: