Get Alerts

حکومت ہر شعبے میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے ،معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں ، محمد اورنگزیب

 حکومت ہر شعبے میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے ،معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں ، محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے اور معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی بہتری حکومت کی اہم ترجیح ہے، اور پچھلے تین برسوں میں ان اداروں کے خساروں میں کمی آئی ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ گورننس کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت 25 کروڑ افراد کو براہِ راست روزگار فراہم نہیں کر سکتی، اس لیے نجی شعبے کو فعال بنانا ضروری ہے۔ کچھ کمپنیوں کے منافع میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم مجموعی طور پر اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں میں تعینات ہونے والے چیئرپرسن یا چیئرمین کا تعلق نجی شعبے سے ہے تاکہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔ کچھ ایسے ادارے جو مسلسل خسارے میں جا رہے تھے، انہیں بند کیا جا چکا ہے یا بند کرنے کا عمل جاری ہے، جبکہ متاثرہ ملازمین کو پیکیج دیے گئے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ حکومت نجکاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور فرسٹ ویمن بینک کی شفاف انداز میں نجکاری کی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت ہے کہ نجکاری کے عمل کو مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔

ٹیگز: