Get Alerts

سردی کی شدت کا حال یہ ہے کہ شہری سارادن گاڑی کو رننگ حالت میں رکھتے ہیں

سردی کی شدت کا حال یہ ہے کہ شہری سارادن گاڑی کو رننگ حالت میں رکھتے ہیں

لاہور : سردی سے ٹھٹھرنے والے ایک بار روسی گاؤںاویامیاکون آئیں جہاں ٹھنڈ اتنی ہے کہ آپ کے کڑاکے نکل جائیں۔ دنیا کے سب سے یخ بستہ گاؤں اویامیاکون کا درجہ حرارت ان دنوں منفی 71 تک گر گیا ہے۔

روس میں واقع دنیا کے سب سے ٹھنڈے علاقے اویامیاکون کو پول آف کولڈ بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں گرمی ہو یا سردی درجہ حرارت منفی میں ہی رہتا ہے۔ کم سے کم منفی 51 اور زیادہ سے زیادہ منفی 71 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔سردی کی شدت کا حال یہ ہے کہ شہری گاڑی بند ہونے کے ڈر سے سارا دن اسے رننگ حالت میں رکھتے ہیں۔

پانچ سو افراد پر مشتمل آبادی کے اس گاؤں کے لوگوں کی زیادہ تر خوراک ہرن کا گوشت ہے۔ یہاں قبرکی کھدائی سب سے مشکل مرحلہ سمجھا جاتا ہے جس میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔