Get Alerts

فیس بک کی ویڈیو کے درمیان اشتہار چلانے کی دلچسپ ترکیب

فیس بک کی ویڈیو کے درمیان اشتہار چلانے کی دلچسپ ترکیب

نیو یارک : سوشل میڈیا کنگ ویب سائٹ ‘فیس بک’ نے ویڈیو کے درمیان اشتہارات چلانے کا عندیہ دے دیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  کمپنی ایسے ‘مڈ رول’ ایڈ فارمیٹ پر کام کر رہی ہے  جس کے ذریعے ویڈیو پبلشرز اپنے ویڈیو کلپ میں اشتہارات ڈال سکیں گے۔ یہ اشتہارات ویڈیو کے 20 سیکنڈ چلنے کے بعد چلیں گے۔

جبکہ 90 سیکنڈز تک چلنے والی ویڈیو میں اشتہارات وقتاً فوقتاً نظر آتے رہیں گے۔ اشتہارات سے حاصل ہونے والے سرمائے کا 55 فیصد حصہ پبلشرز کو دیا جائے گا۔