سمارٹ فونز میں فحش تصاویر دکھانے والی 60 ایپس کا انکشاف

سمارٹ فونز میں فحش تصاویر دکھانے والی 60 ایپس کا انکشاف

کیلیفورنیا: سمارٹ فونز میں ایپلی کیشنز کے استعمال کے دوران سامنے آنے والی فحش تصاویر کا راز سامنے آگیا۔ سافٹ ویئر ماہرین نے 60 سے زائد ایسی ایپس کا انکشاف کیا ہے جو انسٹال ہونے کے بعد جب چلتی ہیں تو ان میں موجود ایک قسم کے وائرس (میل ویئر) کی بدولت وہ قابلِ اعتراض اور فحش اشتہارات ظاہر کرتی ہیں۔ یہ تمام پروگرامز گوگل ایپ اسٹور پر موجود تھے لیکن اب ان سب کو ہٹادیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایپ میں چھپے ایک میل ویئر کا نام ’اڈلٹ سوائن‘ ہے جو نہ صرف فحش تصاویر دکھاتا ہے بلکہ لوگوں کو مجبور کرتا ہے کہ وہ سیکیورٹی کیلئے مہنگے پروگرام خریدیں، تاہم وہ پروگرام بھی جعلی ہوتے ہیں۔گوگل نے اس موقع پر کہا ہے کہ اس نے ایسی تمام ایپس کو اپنے پلے اسٹور سے ہٹادیا ہے۔
واضح رہے کہ مائن کرافٹ جیسے مقبول گیم کی ایپ میں بھی یہ وائرس موجود تھا۔ اس کے علاوہ ڈزنی فلموں کے کرداروں والی ایپس میں بھی یہ خفیہ وائرس نوٹ کیا گیا ہے۔