Get Alerts

بلاول ہاؤس کراچی کا نوکر بھی ارب پتی بن گیا

بلاول ہاؤس کراچی کا نوکر بھی ارب پتی بن گیا
کیپشن: عبدالجبار کو دی گئی زمین کی ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹ سے کی گئی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: بلاول ہاؤس کراچی کے نوکر بھی ارب پتی نکلے۔ ایف آئی اے نے ارب پتی ملازم کا کھوج لگا دیا۔ منی لانڈرنگ جے آئی ٹی نے لینڈ یوٹیلائزیشن کو خط لکھ دیا۔

جے آئی ٹی نے لینڈ یوٹیلائزیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ائیرپورٹ کے قریب 7 ایکڑ زمین عبد الجبار کو کیسے الاٹ کی گئی۔ پابندی کے باوجود 7 ایکڑ زمین بلاول ہاؤس کے ملازم کو کیسے ریگولرائز کر دی۔ عبدالجبار کو دی گئی زمین کی ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹ سے کی گئی۔

 

ایف آئی اے کے مطابق، گلستان جوہر صفورا کی زمین کی مالیت 5 ارب سے زائد ہے اور پابندی کے باوجود زمین پہلے الاٹ ہوئی پھر ریگولرائز بھی ہو گئی۔