لاپتا شہری کی بازیابی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ہفتے کی مہلت دے دی

لاپتا شہری کی بازیابی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ہفتے کی مہلت دے دی
سورس: File

اسلام آباد(ذیشان سید)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے۔لاپتہ شہری حبیب الرحمن کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں عدالت نے فریقین کو عدالتی معاونت کیلئے دوہفتوں کی مہلت دے دی۔ 

محمد سعد الرحمن کی جانب سے اپنے بھائی کی جبری گمشدگی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران درخواستگزار کی جانب سے اسد گلزار ملک ایڈووکیٹ جبکہ جبری گمشدگیوں پر قائم لاپتہ افراد کمیشن کے رجسٹراراور وزارت دفاع کی جانب سے افسر جمشید عدالت میں پیش ہوئے۔

 عدالت نے استفسار کیا کہ 30 اگست 2022ء کا پروڈکشن آرڈر ہے اس پر عمل ہوا یا نہیں ۔ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے سے آگے کا پراسس کیا ہے جس پرلاپتہ افراد بازیابی کمیشن کے رجسٹرار نے بتایا کہ ہم نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔ہمارا مینڈیٹ ادھر تک کا ہی ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ اس نقطے پر عدالت کی معاونت کریں  پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے بعد پراسس کیا ہے اور کس کی ذمہ داری ہے، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں