پاکستان نیوزی لینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی، قومی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں

پاکستان نیوزی لینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی، قومی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں
سورس: file

 ڈنیڈن: پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی توئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل 17 جنوری کو  یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن  میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی  جانب سے قومی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا جس میں اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی ٹیم سے باہر ہوگئے۔ان تینوں کی جگہ قومی ٹیم میں وسیم جونیئر، محمد نواز اور زمان خان کو شامل کرلیا گیا۔

92587c44e21e236f97d52de502ab6750


نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں محمد رضوان، صائم ایوب ، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر) شامل ہوں گے۔  محمد نواز، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور زمان خان پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے اس میچ سے باہر ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے اسکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے، اگلے 2 میچوں میں ان کی دستیابی کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عباس آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 3 اور دوسرے میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔  سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر دو صفر کی سبقت حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں