عدت میں نکاح کیس۔۔۔۔ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی 

 عدت میں نکاح کیس۔۔۔۔ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی 

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی  ہے۔

 عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔فرد جرم کمرہ عدالت میں سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے پڑھ کر سنائی۔

فرد جرم کے وقت بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

وکلاء صفائی نے بشریٰ بی بی کے درخواست استثنیٰ منظور کرنے کی استدعا کی۔

مصنف کے بارے میں