ڈیٹا مکمل نہ ہونے کے باعث نان فائلرز بچ گئے  ، بجلی و گیس کنکشن منقطع اور سمز بلاک کرنے کا فیصلہ موخر

ڈیٹا مکمل نہ ہونے کے باعث نان فائلرز بچ گئے  ، بجلی و گیس کنکشن منقطع اور سمز بلاک کرنے کا فیصلہ موخر

لاہور:ٹیکس چوروں کے بجلی و گیس کنکشن منقطع کرنے اور ان کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر لیگل ایشوز کے مسائل اور ڈیٹا مکمل نہ ہونے کے باعث نان فائلرز کے خلاف ایکشن نہیں لے سکا۔ اقدامات کے

تحت جون 2024 تک 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف تھا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 114B کے تحت کارروائی کی جانی تھی۔ نان فائلرز کے خلاف ایکشن لینے سے قبل انکم ٹیکس جنرل آرڈر تیار نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فائلرز کے خلاف اقدامات سے ایف بی آر کو عدالتوں سے لیگل ایشوز کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا،یکم مارچ تک ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ جاری کرنے کے بعد نان فائلرز کے خلاف اقدامات شروع ہو سکتے ہیں۔،اقدامات کے تحت جون 2024 تک بیس لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف تھا۔

مصنف کے بارے میں